(CRS)  تنظیم کیسے آپ کی مدد کر سکتی ہے؟Canberra Refugee Support (CRS)  تنظیم کیسے آپ کی مدد کر سکتی ہے؟(CRS)  تنظیم کیسے آپ کی مدد کر سکتی ہے؟

کینبرا میں آباد ہونے کے لیے مدد

CRS بلا منافع کام کرنے والی تنظیم ہے جو مقامی رضاکاروں کا تعارف کینبرا میں پناہ گزینوں اور پناہ کے درخواست گزاروں سے کرواتی ہے۔ یہ رضاکار اچھے ہمسایوں کا کردار ادا کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو کینبرا میں زندگی شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ حد تک خودمختار بننے میں مدد دیں۔

ہمیں احساس ہے کہ ان لوگوں کو مشکلات پیش ہو سکتی ہیں جو عارضی ویزے کی غیر یقینی صورتحال میں زندگی گزار رہے ہیں، جنہیں کام کا حق نہیں دیا گيا اور جو نئے آنے والے پناہ گزین ہیں اور مقامی نظاموں کے بارے میں سیکھ رہے ہیں۔

پناہ گزینوں اور پناہ کے درخواست گزاروں کی مدد کرنے والےCRS  کے تمام رضاکار Working with Vulnerable People (کمزور لوگوں کے ساتھ کام) کا کارڈ رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انہیں چھان بین کے بعد محفوظ طریقے سے مدد فراہم کرنے کے لیے رجسٹر کیا گیا ہے۔

CRS  کے رضاکار ان معاملات میں مدد کر سکتے ہیں:

  • مقامی معاشرے میں روابط پیدا کرنا اور دوست بنانا
  • مقامی خدمات اور مدد حاصل کرنا
  • معلومات کا تبادلہ
  • سستی خوراک، لباس، فرنیچر اور گھریلو سامان ڈھونڈنا
  • کام یا تربیت کے مواقع تلاش کرنا
  • انگلش بہتر بنانا
  • بچوں کو سکول اور دوسری سرگرمیوں میں شامل کروانا

آغاز

اگر آپ چاہتے ہیں کہCRS  آپ کی مدد کرنے کے لیے کچھ رضاکار ڈھونڈے تو ہم آپ کو رجسٹر کرنے کے لیے کچھ بنیادی تفصیلات پوچھیں گے۔ ہم آپ سے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کو بھی کہیں گے تاکہCRS  آپ کے لیے رضاکار ڈھونڈنے کی خاطر اور امدادی خدمات تک رسائی کے لیے یہ معلومات دوسروں کو دے سکے۔

CRS کا تمام کام رضاکار کرتے ہیں لہذا اگر آپ کو جواب ملنے میں دیر لگ رہی ہو تو براہ مہربانی اس وجہ کو ذہن میں رکھیں۔

ای میل: info@canberrarefugee.org.au